ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر زیرِ سمندر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے بعد دونوں جہازوں پر دھماکے ہوئے۔
پاسدارانِ انقلاب فورس کے مطابق دونوں آئل ٹینکر امریکی طیاروں کی نگرانی میں آبنائے ہرمز سے جنوب کی جانب گزر رہے تھے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے تیل بردار جہازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
آبنائے ہرمز میں ایران کے مقررہ بحری راستے سے ہٹنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے سخت اقدامات امریکی ناکابندی اور ایرانی قوانین کی خلاف ورزیوں کا جواب ہیں۔
مزید پڑھیں:13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور
پاسدارانِ انقلاب فورس کے مطابق آبنائے ہرمز میں گزشتہ 2 روز کے دوران 6 آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا چکے ہیں۔












پیر 16 نومبر 2026 