عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کریگی: رانا ثنا

Calender Icon منگل 17 نومبر 2026

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہےتو حکومت سہولت فراہم کرےگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ علاج معالجےکے بارے میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی گئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ڈاکٹر کی ایڈوائز کے مطابق علاج کی سہولت فراہم کریں گے اور اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہےکہ عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہےتو حکومت سہولت فراہم کرےگی۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے انتشار اور ہنگامہ آرائی چاہتے تھے ناکامی پر بات چیت پر آئے ہیں، ہم نے اچھے طریقےسےمعاملات طے کرنے کی کوشش کی، وہ انکاری رہے، حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ بیٹھ کر ڈائیلاگ کے ذریعےایشوز کو حل کیا جائے، یہ تاثر غلط ہےکہ کوئی ڈیل یا ڈھیل ٹیبل پر ہے۔

مزید پڑھیں:ممتاز ایرانی مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پاگئے

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں جب پہنچے گا جس میں زیادہ دیر نہیں، یہ معاملہ ایسا نہیں کہ کوئی ایک شخص بات کرے اور حل نکل آئے، صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی۔