Advertisement

اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

Calender Icon بدھ 18 نومبر 2026

دوحہ: اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی دوحہ میں کر دی گئی۔تقریب میں پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد سمیت تمام کپتانوں نے شرکت کی۔ٹرافی رونمائی کے موقع پر تمام آٹھ ٹیموں کے کپتانوں نے کیک بھی کاٹا۔

علم میں رہے کہ 50 اوورز پر مشتمل اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 19 سے 29 نومبر تک دوحہ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان شاہینز کی قیادت عبدالصمد کریں گے۔ پاکستان شاہینز ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھیلے گی۔

پاکستان شاہینز کا اگلا میچ 22 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا اور تیسرا میچ نیپال کے خلاف 24 نومبر کو شیڈول ہے۔عبدالصمد کی قیادت میں حسن نواز، معاذ صداقت، شامل حسین، حیدر علی، شاہزیب خان اور فرحان یوسف شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں روحیل نذیر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ اسپنرز میں دانش عزیز، سعد مسعود اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

پاکستان شاہینز سکواڈ میں فاسٹ بولرز محمد حسنین، عمران رندھاوا، عاکف جاوید اور احمد دانیال کو بھی سلیکٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب بھر میں شدید فضائی آلودگی، ماسک کے استعمال کی ہدایات

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 26 اور 27 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 29 نومبر کو ہوگا۔