Advertisement

امریکا، ایپل فون آن لائن سسٹمز میں تکنیکی خرابی، ہزاروں صارفین پریشان

Calender Icon بدھ 18 نومبر 2026

امریکا میں بڑے ٹیکنالوجی اورمالیاتی اداروں کے آن لائن سسٹمز میں تکنیکی خرابی، ہزاروں صارفین کئی گھنٹوں تک مشکلات کا شکار رہے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آن لائن سسٹمز میں خرابی کے باعث صارفین کو سروسز تک رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ جے پی مورگن بینک کا نظام بھی سست روی کا شکار ہوگیا۔

دوسری جانب امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس مواصلاتی نیٹ ورک بھی بند ہوگیا۔

امریکی وزیرٹرانسپورٹ نےایئرٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

مزید پڑھیں:گلوکار شفقت امانت علی کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

مختلف اہم اداروں کے نظام متاثر ہونے کےباعث امریکا میں تکنیکی خرابی کی وجوہات پرتشویش پائی جاتی ہے