Advertisement

مخالفین بھی تسلیم کررہے ہیں کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں: بیرسٹر گوہر

Calender Icon جمعرات 19 نومبر 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کےخلاف مقدمات بے بنیاد اورسیاسی بنیادوں پر قائم کیےگئےہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان مقدمات میں رات کی تاریکی میں بند دروازوں کے پیچھے سزائیں سنائی گئیں، عدالت سےدرخواست ہےدن کی روشنی میں کھلی عدالت میں ہمارا موقف سنا جائے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارےسیاسی مخالفین بھی تسلیم کررہےہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں۔

مزید پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک

خیال رہے گزشتہ دنوں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ عمران خان کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔