Advertisement

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Calender Icon جمعرات 19 نومبر 2026

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 1300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 762 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 294 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔