Advertisement

ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی

Calender Icon جمعہ 20 نومبر 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا۔

چین سے وطن واپسی کے موقع پر انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے معاملے میں فیصلہ پر جلد بازی نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال کے آغاز کے بعد دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں دہشتگرد گروہ موجود ہیں، سربراہ سلامتی کونسل

ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اپنا ذہن کسی بھی لمحے بدل بھی سکتے ہیں اور اگر وہ حملہ کرنا چاہتے بھی ہوں تب بھی ارادہ ظاہر نہیں کریں گے۔