Advertisement

مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال

Calender Icon جمعہ 20 نومبر 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دینی اور جدید تعلیم کی خلیج ختم کر کے اسلامی اقدار کے ساتھ جدید سائنس و تحقیق پر مبنی جامع نظام بنایا جائے۔

جمعیت طلبہ عربیہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسلام میں دینی و دنیاوی علم میں تفریق نہیں اور قرآن غور و فکر و تحقیق کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ مدارس کے طلبہ کے اعلیٰ تعلیم، اسناد اور انگریزی امتحان سے متعلق تحفظات متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے، پانی کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے نو سیرت چیئرز قائم کی گئی ہیں۔