Advertisement

عالمی اسنوکر کپ؛ محمد آصف بھارتی حریف کو شکست دیکر ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے

Calender Icon منگل 24 نومبر 2026

کراچی: سابق عالمی چیمپین محمد آصف بھارتی حریف کو باسانی شکست دے کر عالمی اسنوکر کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے، دیگر تینوں پاکستانی کھلاڑی بھی اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق عمان میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان کے محمد آصف، اسجد اقبال اور مبشر رضا نے اپنے دونوں میچز جیت لیے۔

سابق عالمی چیمپین محمد آصف نے بنگلہ دیش کے نظام الدین احمد کو ہرانے کے بعد بھارتی حریف ملکیت سنگھ کو بھی بآسانی 0-3سے قابو کر لیا۔

مزید پڑھیں:اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: سنسنی خیز مقابلہ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دیدی

پاکستان کے رانا عارف بھارت کے دھیتا مہرہ سے ہارنے کے باوجود ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔