Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

جینسن ہوانگ ہمیشہ ایک جیسی سیاہ آئیکونک جیکٹ میں ہی کیوں نظر آتے ہیں؟

Calender Icon جمعہ 27 نومبر 2026

امریکی چپ ساز کمپنی اینوڈیا نے 23 نومبر کو جینسن ہوانگ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے پر بحال کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ جینسن ہوانگ نے 12 نومبر کو دو خواتین کے ساتھ تعلقات کے انکشافات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

ان خواتین میں ایک ایسی کاروباری خاتون بھی شامل تھیں جن پر امریکی حکام چین کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ظاہر کرتے ہیں، تاہم چین نے اس الزام کی مسترد کر دیا تھا۔

مگر یہ تفصیلات تو اب سب کو معلوم ہے تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ آخر برسوں سے جینسن ہوانگ سیاہ چمڑے کی جیکٹ کو کیوں پہن رہے ہیں؟

اس کے پیچھے کافی دلچسپ کہانی چھپی ہوئی ہے۔ان کی آئیکونک جیکٹ کی اصل کہانی اہلیہ کے انتخاب، آرام اور روزمرہ کے فیصلوں میں آسانی سے جڑی ہوئی ہے۔

تو ہمیشہ ایک ہی جیسی جیکٹ میں نظر آنے کی بنیادی وجہ تو یہ ہے کہ جینسن ہوانگ خود کبھی شاپنگ نہیں کرتے بلکہ ان کے تمام کپڑے ان کی اہلیہ اور بیٹی خریدتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ عام کپڑے پہننے کے بعد انہیں الجھن یا خارش ہوتی تھی، اس لیے جب ان کی اہلیہ ایک ایسی چمڑے کی جیکٹ ملی جو انہیں آرام دہ لگی تو انہیں نے اسی طرح کی درجنوں جیکٹیں خرید لیں۔

ان کے پاس اس وقت 50 سے 60 ایک جیسی سیاہ جیکٹس موجود ہیں، جن میں مہنگے برانڈز کی جیکٹس بھی شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کی طرح، ایک ہی طرح کا لباس پہننے سے انہیں روزانہ یہ سوچنے کی ضرورت نہیں پڑتی کہ کیا پہننا ہے، جس سے وہ اپنا پورا دھیان کمپنی کے کام پر رکھ پاتے ہیں۔

مگر وقت کے ساتھ یہ جیکٹ دنیا کے سامنے ان کی خاص پہچان بن گئی۔البتہ اینوڈیا میں دوبارہ بحالی کے بعد جب جینسن ہوانگ کی دفتر میں واپسی ہوئی تو وہ اپنی مخصوص سیاہ جیکٹ کی بجائے ایک سادہ نیلی کاٹن جیکٹ پہنے نظر آئے۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ کا ٹریول ای سم فیچر متعارف کرانیکا اعلان

اس نئے اسٹائل کو جینسن ہوانگ کی جانب سے عاجزی اور نئے آغاز کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔