Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

فوڈ ایگرو پاکستان 2026، کینیا کیساتھ چاول برآمدات کا سب سے بڑا معاہدہ

Calender Icon جمعہ 27 نومبر 2026

کراچی: پاکستانی کمپنی آربی انٹرنیشنل نے کینیا کی کمپنی فانا انویسٹمنٹ کو 15 ہزار میٹرک ٹن چاول فراہم کرنے کے لیے 7.5 ملین ڈالر کا معاہدہ کر لیا۔

معاہدہ فوڈ ایگرو 2026 کی نمائش میں طے پانے والا چاول کی برآمدات کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ایکسپو سینٹر میں مالدیپ کے وزیر سیاحت سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقوں نے براہِ راست فضائی رابطوں اور اقتصادی تعاون کے وسیع تر لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داری کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کے اہم کردار کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

مزید پڑھیں:آئی پی ایل 2027 کیلئے روہت شرما کو دوبارہ کپتان مقرر کردیا گیا

فوڈ ایگرو پاکستان 2026 تجارتی روابط کے فروغ، پاکستانی مصنوعات کی عالمی تشہیر اور برآمدات بڑھانے کا مؤثر پلیٹ فارم بن کر سامنے آیا ہے۔