لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایئرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔
صدر آصف علی زرداری سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ جائیں گے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے، چوہدری شجاعت حسین ملکی سیاست میں مفاہمت، سیاسی رواداری اور مذاکرات کے حامی رہے ہیں۔













جمعہ 27 نومبر 2026 
