سڈنی: عالمی شہرت یافتہ ریسلنگ تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ای (WWE) کے معروف آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، جن کی وفات کی خبر نے دنیا بھر کے ریسلنگ شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کو سوگوار کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے برونسن ریڈ کا انتقال طبی مسائل کے باعث ہوا۔ ان کا اصل نام جرمین ہیلی (Jermaine Haley) تھا، تاہم رنگ میں وہ اپنے تگڑے جسمانی ڈھانچے اور جارحانہ انداز کے باعث برونسن ریڈ کے نام سے بے حد مقبول تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برونسن ریڈ رواں ماہ منعقد ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے ایونٹ ’کراؤن جیول‘ (Crown Jewel) کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس مقابلے کے دوران انہیں پسلیوں میں متعدد فریکچرز آئے تھے جبکہ ان کے گردے پر بھی گہرے زخم آئے تھے، جس کے بعد سے وہ طبی مسائل اور بحالی کے عمل سے گزر رہے تھے۔
برونسن ریڈ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے پلیٹ فارم پر اپنی شاندار کارکردگی اور منفرد انداز کی بدولت مختصر عرصے میں نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔ ان کے اچانک انتقال پر ریسلنگ حلقوں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔













ہفتہ 28 نومبر 2026 
