Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

کورنگی کراسنگ، دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، خاتون جاں بحق

Calender Icon اتوار 29 نومبر 2026

کراچی میں کورنگی کراسنگ ندی کے قریب ڈکیتی کے واقعے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ ندی کے قریب پیش آیا جہاں ایک خاتون ڈاکوؤں کی جانب سے کی گئی فائرنگ پر جان سے چلی گئی۔

مقتولہ خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ کار میں جا رہے تھے، ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے بیوی جاں بحق ہوگئی۔

:مزید پڑھیں: خلیج جنگ، ایران نے اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس استعمال کی، واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔