امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین سکینڈل کے معاملے پر برطانوی شہزادے کے ساتھ ہونے والے سلوک کو افسوسناک قرار دے دیا ،بولے شہزادہ اینڈریو اور شاہی خاندان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بہت برا اور افسوسناک ہے-میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ٹیرف کیس کی سماعت میں شرکت نہیں کروں گا، کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتا جو اس فیصلے کی اہمیت کو کم کرے،،،،انہوں نے کہا کہ دنیا برسوں سے ہمارے خلاف ٹیرف لگا رہی تھی، ہم کئی ممالک خاص طور پر چین کی جانب سے استحصال کا شکار رہے مگر اب ایسا نہیں ہے، ٹیرف نے ہمیں زبردست قومی سلامتی دی ہے،،،،ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نائیجیریا میں مسیحیوں کو بڑے پیمانے پرہلاک کیا جا رہا ہے اور نائیجیریا میں امریکی زمینی فوج یا فضائی حملے ممکن ہیں جبکہ امریکا یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے پر فی الحال غور نہیں کر رہا،،امریکی صدر نے مزید کہا کہ حماس کی جانب سے تین یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے پرخوشی ہوئی، میں نے دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں-
سپریم کورٹ میں ٹیرف کیس کی سماعت میں شرکت نہیں کروں گا،ٹرمپ
پیر 3 نومبر 2025












