غزہ میں موسم سرماکی پہلی بارش کے بعدفلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ

Calender Icon پیر 17 نومبر 2025

غزہ میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، پناہ گزینوں کے ہزاروں خیمے ڈوب گئے، لاکھوں بے گھر فلسطینی کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں- اسرائیل نے خیمے اور دیگر امدادی سامان کی غزہ آمد پھر روک دی جس کی وجہ سے بڑھتی سردی اور بارش کی وجہ سے فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں،،،،غزہ میں بارش کے پانی کو روکنے کا کوئی بندوبست بھی نہیں ، فلسطینیوں نے خیموں کو پانی سے بچانے کے لیےآس پاس گڑھے کھودنا شروع کردیے ،،،،اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے مطابق 13 لاکھ فلسطینیوں کی مدد کا سامان موجود ہے ، جو اسرائیل نے روک رکھا ہے ،،،،سخت سردی اور بارش میں امداد کی فراہمی پہلے سے زیادہ ضروری ہوگئی ، اس کے علاوہ تباہ شدہ عمارتوں میں پناہ لیے فلسطینیوں کو ان عمارتوں کے منہدم ہونے کا خطرہ بھی لاحق ہے