پاکستان اور ورلڈ بنک کا صحت منصوبوں کیلئے اقدامات موثربنانے پرغور

Calender Icon پیر 22 ستمبر 2025

اسلام  آباد:وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سےعالمی بنک کے وفدنے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان کے نظام صحت کی بہتری کیلئے مزید مؤثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ورلڈ بنک کے وفد سے ملاقات میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بین الصوبائی وزارتی اجلاس اسی ہفتے طلب کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ پالیسی سطح پر مربوط مشاورت کو یقینی بنایا جا سکے اورملک بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے دائرہ کار کو تیز رفتاری سے وسعت دی جا سکے،وزیر صحت نے کہا کہ  گلوبل فنانسنگ فیسیلٹی کے تحت خواتین بچوں اور نوعمر افراد کی صحت و غذائیت کے حوالے سے فوکل پرسن نامزد کیاجائے جبکہ ورلڈ بینک وفد نے آئندہ 2 سے 3 ماہ میں ڈونر کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پیش کی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خیرمقدم کرتےہوئےمکمل تعاون کا یقین دلایا۔