شمالی برطانیہ سے قدیم ترین انسانی باقیات(Human remains) دریافت ہوئی ہیں اور سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ باقیات ایک بچی کی ہیں جو تقریباً 11 ہزار سال قبل 3 سال کی عمر میں مر گئی تھی۔
یہ نئی دریافت شمال مغربی انگلینڈ کے قریب ارسوک نامی گاؤں میں موجود ایک غار سے ہوئی ہے۔
لنکا شائر یونیورسٹی کے ڈاکٹر ریک پیٹرسن نے اس دریافت کے بارے میں بتایا ہے کہ یہ باقیات ایک بہت چھوٹی بچی کی ہیں، جس کی عمر تقریباََ ڈھائی سے 3 سال کے درمیان ہو سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا
محققین نے اتنی قدیم باقیات کی تدفین کی تاریخ جاننے کے لیے جس طریقۂ کار کا استعمال کیا اسے ’ریڈیو کاربن ڈیٹنگ‘ کہا جاتا ہے۔
اس دریافت کے بعد اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس بچی کو غار میں کیوں رکھا گیا تھا۔












منگل 14 اپریل 2026 