ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے دوسرے مرحلے میں منگل کو آرام کے دن بھی کھلاڑیوں نے آرام نہ کیا۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز(Lahore Qalandars) اور کوئٹہ گلیڈیی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے کینسر سے متاثرہ بچوں سےمقامی ہوٹل پہنچ کر ملاقات کی۔
گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں میں ابرار احمد، عثمان طارق، ریلی روسو، بین میک ڈرموٹ اور بسم اللہ کے ساتھ ٹیم کے مالک حسن عمر، منیجر اعظم خان موجود تھے۔لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی، مایہ ناز آل راؤنڈر سکندر رضا اور ٹیم کے مالک ثمین رانا بھی شامل تھے۔
کینسر جیسے موزی مرض سے مقابلہ کرنے والے بچوں نے نامور کرکٹرز کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
مزیدپڑھیں:صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکا ایران مذاکرات سے آگاہ کیا
کھلاڑیوں نے بچوں کے ساتھ یادگار اور دلکش لمحات گزارے،مریض بچے کرکٹ ہیروز سے مل کر بہت خوش تھے جبکہ اس موقع پر خود کھلاڑی بھی جذباتی طور پر متاثر ہوئے بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔












منگل 14 اپریل 2026 