ایران امریکہ مذاکرات، تاحکم ثانی جڑواں شہروں میں ٹرانسپورٹ اڈے بند

Calender Icon جمعرات 16 اپریل 2026

اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ دوسرے دور کے مذاکرات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ (transport)سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آج رات 11 بجے سے ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ رینٹ اے کار اور ٹورازم ٹرانسپورٹ سروسز بھی آج رات سے معطل کر دی جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ نے ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور ہدایت جاری کی گئی ہے کہ آج سے تاحکم ثانی راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے ٹکٹ جاری نہ کیے جائیں۔

حکام کے مطابق موٹروے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے بھی کل سے پبلک ٹرانسپورٹ کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:امریکی فوج ایک لمحے کے نوٹس پر ایران پر دوبارہ حملے شروع کرسکتی ہے، جنرل ڈین کین

ذرائع کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی ترسیل متاثر نہ ہو، اس لیے گڈز ٹرانسپورٹ کو بحال رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔فیصلہ سی ٹی او راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔