ٹرمپ کا ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین

Calender Icon جمعہ 17 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے اور خطے میں مذاکرات کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان، اس کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے بہترین اور مؤثر کردار ادا کیا ہے، اور یہ دونوں زبردست شخصیات ہیں۔

مزید پڑھیں:جنگ بندی کے بعد جنوبی لبنان میں سرگرمیوں میں تیزی، تباہ شدہ پل ایک رات میں بحال

ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا بھی ان کی مدد اور “بہادری” پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کو تجارتی بحری جہازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق جنگ بندی کی مدت کے دوران آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔