پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف سنچری جڑدی

Calender Icon اتوار 19 اپریل 2026

کپتان بابراعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف سنچری جڑدی۔ پشاورزلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (quetta gladitor)کو 256 رنز کا ہدف

جارحانہ اننگز میں بابر اعظم کے ساتھ کوشال مینڈس نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ہے، جو رواں سیزن کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف سنچری جڑدی۔ بابراعظم نے 52 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ وہ سیزن الیون میں سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ پی ایس ایل تاریخ میں بابراعظم کی یہ تیسری سنچری ہے۔

زلمی کی اس جارحانہ اننگز میں بابر اعظم کے ساتھ کوشال مینڈس نے بھی بھرپور ساتھ دیا اور 83 رنز کی دھواں دھار باری کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں فرحان یوسف 19، محمد حارث 16 اور ایرون ہارڈی 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں:ملک کے بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، متعددرابطہ سڑکیں بند، نظام زندگی معطل

واضح رہے کہ پشاورزلمی نے پہلے ہی پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، پشاور زلمی کی ٹیم 13پوائنٹس کیساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔