بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا

Calender Icon پیر 20 اپریل 2026

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam)نے ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔

گزشتہ روز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابلِ شکست 100 رنز بنائے، اس پوری اننگ کے دوران انہوں نے صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی۔

مزیدپڑھیں:سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کو چلنے میں دشواری، وائرل ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان

یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی بلے باز نے ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 50 یا اس سے زیادہ گیندیں کھیلتے ہوئے محض ایک ہی ڈاٹ بال کا سامنا کیا ہو۔

بابر اعظم نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔

یہ بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بارہویں سنچری ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے والوں میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔