بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل (Amnesty International)نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکا عالمی انسانی حقوق کی تباہی میں پیش پیش ہیں۔
عالمی انسانی حقوق کی صورتحال پر جاری سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘ایک ایسا عالمی ماحول، جہاں وحشیانہ رویے پنپ سکیں، طویل عرصے سے تشکیل پا رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں بین الاقوامی نظام سے واضح انحراف دیکھنے میں آیا، وہ نظام جو ہولوکاسٹ اور عالمی جنگوں کی تباہ کاریوں کے بعد تشکیل دیا گیا تھا اور جسے گزشتہ 80 برسوں میں بتدریج اور مشکل سے تعمیر کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:معمولی تکرار، موٹرسائیکل سوار افراد نے کراچی سے لاہور جانیوالی کوچ پر پتھراؤ کردیا
رپورٹ کے مطابق اس نظام کو حالیہ برسوں میں شدید دھچکا لگا ہے جس سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ میں نیتن یاہو، ٹرمپ اور پیوٹن کو شکاری قرار دے دیتے ہوئے کہا گیا کہ تینوں رہنما معاشی اور سیاسی غلبہ حاصل کرنے کے درپے ہیں۔












منگل 21 اپریل 2026 