ایران، امریکا جنگ بندی 22 اپریل صبح 4:50 پر ختم ہو رہی ہے: عطا تارڑ پوسٹ

Calender Icon منگل 21 اپریل 2026

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق 22 اپریل کی صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو رہی ہے۔(ceasefire endign)

سماجی رابطے کے پلٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تصدیق کا انتظار ہے، ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تاحال باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، پاکستان سفارتکاری و مکالمے کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اختتام سے قبل مذاکرات میں شرکت سے متعلق ایران کا فیصلہ نہایت اہم ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتا، ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاملات کو بہت کامیابی سے سنبھال رہے ہیں، ہم مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہیں۔

ایران کی ناکا بندی کامیاب رہی ہے، ہمارے پاس اس معاملے پر مزید وقت نہیں ہے، امریکا ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

مزید پڑھیں:خلیج جنگ، پاکستانی بندرگاہوں کیلئے بلیو معیشت کے نئےدروازے کھل گئے، پائیڈ

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے معاملے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔

جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتا، ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔