اسلام آباد، دارالحکومت میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قائم کی جانے والی 6 عارضی مویشی منڈیوں کی نیلامی (mowashi mandi nilami)مکمل کر لی گئی ہے، جس میں مجموعی طور پر 349.5 ملین روپے کی بولی موصول ہوئی۔
ڈی ایم اے اسلام آباد کی نیلامی میں 104 بولی دہندگان کی شرکت، غیرقانونی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان
یہ نیلامی گزشتہ سال کے مقابلے میں 120 فیصد زیادہ قرار دی جا رہی ہے، جسے انتظامیہ ایک مثبت معاشی پیش رفت قرار دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایم اے اسلام آباد کے زیر اہتمام ہونے والی اس نیلامی میں 104 بولی دہندگان نے بھرپور حصہ لیا اور عمل کو مکمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا گیا۔
سیکٹر I-12 کی مویشی منڈی 200.1 ملین روپے میں سب سے مہنگی نیلام ہوئی، جبکہ سنگجانی مویشی منڈی 62.5 ملین روپے میں فروخت ہوئی۔
مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے پنجاب بھر میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ
اسی طرح ضیاء مسجد کے مقام پر قائم منڈی 50 ملین روپے، سلطانہ فاؤنڈیشن کی جگہ پر منڈی 25 ملین روپے میں نیلام کی گئی، جاپان روڈ کی منڈی 6.2 ملین اور بہارہ کہو کی مویشی منڈی 6.1 ملین روپے میں نیلام ہوئی۔
انتظامیہ نے پہلی بار تمام مویشی منڈیوں میں مکمل کیش لیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مالی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور کرپشن کے امکانات کم ہوں۔
سی ڈی اے اسلام آباد کے مطابق شہربھرمیںغیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مسلسل مانیٹرنگ اور کریک ڈاؤن کرینگی۔
مزید پڑھیں:صدرِ مملکت سے وزیراعلیٰ سندھ، گورنر نہال ہاشمی ملاقات،تبادلہ خیالات
انتظامیہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا، صفائی کے نظام کو بہتر بنانا اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر منظم اور محفوظ انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔












منگل 21 اپریل 2026 