پی ایس ایل: مہمان نوازی شاندار ہے، بس تماشائیوں کی کمی محسوس ہورہی ہے، اسمتھ

Calender Icon بدھ 22 اپریل 2026

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ (Steve Smith)نے پاکستان میں مہمان نوازی کو شاندار قرار دے دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے اسٹیو اسمتھ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا میچز میں تماشائیوں کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے شائقین ٹی وی پر میچز دیکھ کر لطف اندوز ہورہے ہوں گے۔

اسٹیو اسمتھ نے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہاں اپنے وقت سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باقی میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھا کر پوائںٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹو میں پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

مزیدپڑھیں:ٹرمپ نے ایران سے جن 8 خواتین کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا وہ کون ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اوپننگ کے کردار پر بات کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ یہ پوزیشن ان کے کھیل کے انداز کے مطابق ہے کیونکہ اس میں پاور پلے کے دوران زیادہ موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک مضبوط اور باصلاحیت لیگ ہے جس میں ہر ٹیم میں معیاری کھلاڑی موجود ہیں اور مقابلہ انتہائی سخت ہے۔

ملتان سلطانز کے نوجوان کھلاڑیوں کے حوالے سے انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ میں خود نوجوانوں سے سیکھ رہا ہوں، وہ مجھے سب کچھ سکھا رہے ہیں۔