آئی فون 18 پرو کے دلکش رنگ، ‘ڈارک چیری’ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Calender Icon جمعرات 23 اپریل 2026

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بار پھر ایپل کا نام سرخیوں میں ہےجہاں آئی فون 18 پرو(Iphone 18 pro) کے دلکش رنگوں نے دھوم مچا دی اور ڈارک چیری رنگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون 18 پرو کی لانچ میں ابھی کچھ وقت باقی ہے، تاہم اس کے نئے رنگوں سے متعلق لیکس اور رپورٹس نے ابھی سے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔ تازہ معلومات کے مطابق ایپل اپنی روایتی کلر اسٹریٹیجی میں نمایاں تبدیلیاں لانے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ منفرد اور پرکشش آپشنز فراہم کیے جا سکیں۔

ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ صارفین کی بڑی تعداد ‘ڈارک چیری’ رنگ کی جانب مائل ہو رہی ہے۔ سروے کے مطابق تقریباً 48.5 فیصد افراد نے اس رنگ کو اپنی پہلی پسند قرار دیا جو سرخ اور عنابی شیڈز کا دلکش امتزاج ہے۔

مزیدپڑھیں:لبنان میں تازہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں صحافی سمیت 5 افراد شہید

ماہرین کا کہنا ہے کہ ‘ڈارک چیری’ نہ صرف دیدہ زیب ہے بلکہ یہ پریمیم لک دینے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور پروفیشنل صارفین دونوں میں مقبول ہو سکتا ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو امکان ہے کہ یہ رنگ آئی فون 18 پرو کی فروخت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ٹیک تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل کی جانب سے رنگوں میں یہ جدت کمپنی کی مارکیٹنگ حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد صارفین کی بدلتی ہوئی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں نئی اور منفرد آپشنز فراہم کرنا ہے۔