پاکستان کرکٹ بورڈ(Pakistan Cricket Board ) نے ملک بھر میں اہم تعمیراتی اور اپ گریڈیشن منصوبوں کا اعلان کر دیا۔
منصوبوں کے تحت نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن بھی ان منصوبوں میں شامل ہے، جہاں دوسرے مرحلے کے تحت مزید بہتری لائی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو جدید طرز پر وسیع اور کشادہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایل سی سی اے گراؤنڈ کو بھی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
پی سی بی نے ان اپ گریڈیشن اور بحالی (ری ہیب) منصوبوں کے لیے مختلف کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کر لی ہیں، دلچسپی رکھنے والی پارٹیز 4 مئی تک اپنے پروپوزلز جمع کرا سکتی ہیں۔












جمعرات 23 اپریل 2026 