پہلگام فالس فلیگ کے بعد سکھ برادری اور سکھ فارجسٹس کا پاکستان سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ

Calender Icon جمعہ 24 اپریل 2026

پہلگام(pahalgam) فالس فلیگ کے بعد سکھ برادری اور سکھ فارجسٹس کا پاکستان سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ ،پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت تنہائی کا شکار ہوا جبکہ پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ،پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کو بھارت کے اندراورباہرسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے، دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ،ناقابل تردید شواہد سے واضح ہوچکا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ دنیا بھر میں سکھ رہنمائوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہے،امریکہ میں بھی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش پربھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدپڑھیں:پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی مسجد اقصیٰ میں صہیونیوں کے داخلے کی شدید مذمت

عالمی ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کے سفارتی وقاراورحمایت میں اضافہ جبکہ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہوا ،بھارت میں اندرونی و بیرونی اختلافی آوازیں اس امرکی غماز ہیں کہ پہلگام مودی کا محض ایک فالس فلیگ ڈرامہ تھا، سکھ برادری کے پاکستان کیلئے محبت کے پیغامات عکاس ہیں کہ بھارت ہندواتوا نظریات کے زیراثر نیٹ ریجنل ڈی سٹیبلائزربن چکا ہے۔