چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(BISP) سینیٹر روبینہ خالد نے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جاکھرانی کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ جوان بیٹے کا بچھڑ جانا کسی بھی والدین کے لیے ایک ناقابلِ برداشت صدمہ ہوتا ہے، اور اس کٹھن گھڑی میں وہ میر اعجاز جاکھرانی اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی شدت کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، تاہم پوری ہمدردی اور یکجہتی کے ساتھ سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے مرحوم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں حوصلہ اور صبر ہی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
مزیدپڑھیں:صدر آصف علی زرداری کا چین کے صوبے حنان کے شہر چانگشا میں سانی ہیوی انڈسٹری کا دورہ
سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پوری قیادت اور کارکنان اس مشکل وقت میں میر اعجاز جاکھرانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔












اتوار 26 اپریل 2026 