تشہیر کا انوکھا انداز: ٹوائلٹ پر اشتہار لگوانے کے لیے برانڈز کی لائن لگ گئی

Calender Icon پیر 27 اپریل 2026

انٹرنیٹ کی دنیا میں جہاں لوگ شہرت کے لیے عجیب و غریب طریقے اپناتے ہیں، وہیں امریکی شہر فلاڈیلفیا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان، نک گرین والٹ نے بے روزگاری کے مذاق سے شروع ہونے والے خیال کو ایک منفرد کاروبار میں بدل دیا ہے، جہاں وہ اپنے گھر کے ٹوائلٹ پر اشتہاری جگہ فروخت کر رہا ہے۔ اس انوکھے آئیڈیا نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور اب کئی بڑی کمپنیاں اس کے ساتھ اشتہار دینے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

نِک گریناولٹ نے اپنے سوشل میڈیا پروفائل پر خود کو ”بے روزگار فائنل باس“ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے ٹوائلٹ سے ایک ملین ڈالر کمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ابتدا میں یہ صرف ایک مذاق تھا، مگر جلد ہی یہ ایک سنجیدہ اور کامیاب مارکیٹنگ ماڈل بن گیا۔

اس کے ٹوائلٹ پر صفائی اور دیگر مصنوعات بنانے والی معروف کمپنیوں جیسے کلوروکس، پائن سول اور میرا لکس کے اشتہارات لگ چکے ہیں۔ اسی طرح گرومنگ برانڈ ڈاکٹر اسکواچ نے بھی یہاں اپنی جگہ خریدی اور سوشل میڈیا پر اس پر دلچسپ تبصرہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nick Greenawalt (@motion.by.nick)

کرپٹو ادائیگیوں کے شعبے میں کام کرنے والی ایک کمپنی نے بھی اس مہم میں حصہ لیا اور بتایا کہ صرف 24 گھنٹوں میں ان کے اشتہار کو لاکھوں افراد نے دیکھا، جس سے ان کی ایپ ڈاؤن لوڈز اور فالوورز میں نمایاں اضافہ ہوا۔ کمپنی کے مطابق اس مہم پر خرچ ان کے سالانہ مارکیٹنگ بجٹ کا بہت ہی معمولی حصہ تھا۔

نِک کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جن میں سے ایک ویڈیو کو 40 ملین سے زائد جبکہ دوسری کو تقریباً 13 ملین ویوز ملے۔ ہزاروں صارفین نے اس خیال کو تخلیقی اور منفرد قرار دیا۔

مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران نے نئی شرط رکھ دی

صارفین نے نِک کے آئیڈیا کو نہ صرف سراہا بلکہ اسے دوسروں کے لیے بھی ایک مثال قرار دیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ تخلیقی افراد کے لیے نئی راہیں کھول رہا ہے، جبکہ دیگر نے اسے سوشل میڈیا کی لامحدود صلاحیتوں کی ایک مثال بتایا۔

یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جدید دور میں منفرد اور غیر روایتی خیالات بھی بڑی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، خاص طور پر جب انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے صحیح انداز میں پیش کیا جائے۔