یورپی سرمایہ کاری بینک کا پاکستان کیلئے 160 ملین یورو فنانسنگ کا اعلان

Calender Icon بدھ 29 اپریل 2026

اسلام آباد : یورپی سرمایہ کاری بینک نے پاکستان کے لیے 160 ملین یورو فنانسنگ (European investment bank)کا اعلان کر دیا۔اعلامیے کے مطابق سندھ میں سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیرِ نو کے لیے 100 ملین یورو مختص کیے ہیں۔ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ 21 لاکھ گھروں کی تعمیرِ نو کی جائے گی۔

مزید کہا گیا کہ کراچی میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے 60 ملین یورو مختص کیے گئے ہیں ۔کراچی میں 2 فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر سے 22 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا، روزانہ 30 کروڑ لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔

منصوبے یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔ان معاہدوں کا اعلان اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کےموقع پر کیا گیا۔

یورپی انویسٹمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ گلوبل گیٹ وے حکمت عملی کے تحت پاکستان میں ترقیاتی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔یورپی انویسٹمنٹ بینک کے حکام نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کیلئے تعاون کا اعادہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:یورپی سرمایہ کاری بینک کا پاکستان کیلئے 160 ملین یورو فنانسنگ کا اعلان

کمزور طبقات کیلئے محفوظ رہائش اور صاف پانی کی فراہمی ترجیح ہے، ای آئی بی کی پاکستان میں دوبارہ سرمایہ کاری سے شراکت داری مزید مضبوط ہو گی۔گھروں کی تعمیر میں عوامی شمولیت اور ماحولیاتی معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔