فیلڈ مارشل عاصم منیر دنیا میں امن کی سب سے توانا آواز ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں

Calender Icon بدھ 29 اپریل 2026

بھارت میں مقیم سکھوں کے لیےخالصتان ریفرنڈم کی ووٹر رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ سکھ فار جسٹس (Sikh for justice)نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔

خالصتان کے 40ویں یوم تاسیس پر سکھ فارجسٹس کی ویڈیولنک پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مودی کا گھمنڈ خاک میں ملایا۔

بھارتی پنجاب کی آزادی کے لیے تحریک جاری رہے گی،بھارتی پنجاب کو خودمختار ریاست بنانے کے لئے آزادی واحد راستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرپتونت سنگھ کا کہناتھا کہ صدر ٹرمپ نے بھی بارہا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو سراہا ہے،فیلڈ مارشل اس وقت دنیامیں امن کیلئے سب سے توانا آواز ہیں۔

خالصتان ریفرنڈم مہم پنجاب سے نکل کر عالمی تحریک بن چکی،خالصتان کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی۔ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہناتھا کہ کشمیر سے کنیاکماری تک مقیم سکھ ریفرنڈم میں رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔

بھارتی جارحیت کی صورت میں خالصتان کے حامی سکھوں نے پاکستان کے بھرپور دفاع کے عزم کا اظہار کیا، ایس ایف جے نے کہا کہ پاکستان گرونانک کی جنم استھان ہےاس کا دفاع اپنے خون سے کریں گے۔

گرپتونت کا کہناتھا کہ ہندوستان کا پنجاب ایک خود مختار ملک تھا اور جلد دوبارہ خود مختار ملک بنے گا،ابتک 18 لاکھ سے زائد سکھ خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ کاسٹ کر چکے۔

مزید پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس، عمران خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف چالان جمع

دہلی،ہریانہ اور ہماچل پردیش کے گوردواروں میں ووٹرر جسٹریشن کاعمل شروع کیا جائے گا،1986ءمیں جوقربانیاں دی گئیں،2026ءان کےثمرات سمیٹنے کا سال ہے۔