پاکستان کے 11 سالہ سعد جہانگیر(Saad Jahangir Manj) منج نے شطرنج میں تاریخ رقم کر دی۔
سعد جہانگیر منج شطرنج میں ایرینا انٹرنیشنل ماسٹر (اے آئی ایم) ٹائٹل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
11 سالہ کھلاڑی کی اس کامیابی کو حکام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔
A proud moment for Pakistan! 🇵🇰
Saad Jahangir Manj becomes Pakistan’s first-ever Arena International Master (AIM) in chess.
An inspiring achievement for youth across the nation.#Chess #RisingStar #PrideOfPakistan #PSBپاکستان کے لیے باعثِ فخر! 🇵🇰
سعد جہانگیر منج شطرنج میں AIM… pic.twitter.com/T8TL9yv3if— Pakistan Sports Board (@Pak_SportsBoard) April 29, 2026
بورڈ نے سعد جہانگیر منج کی کامیابی کی خبر کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ اور ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے متاثر کن کامیابی قرار دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سینٹکام آج ٹرمپ کو ایران کیخلاف ممکنہ فوجی کارروائی پر بریفنگ دے گی: امریکی میڈیا
پنجاب کے وزیرِ کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے سعد کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شطرنج اور دیگر تمام کھیلوں کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رہیں گی۔












جمعرات 30 اپریل 2026 