پی ایس ایل 11: بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا

Calender Icon جمعہ 1 مئی 2026

بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا(Nahid Rana) نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ناہید رانا کو پشاور زلمی کی جانب سے فائنل کھیلنے کے لیے خصوصی اجازت دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی وجہ سے ناہید رانا وطن واپس چلے گئے تھے۔

مزیدپڑھیں:کترینہ کیف کا وکی کوشل پر مزاحیہ جملہ وائرل

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے دوسرے ایلی منیٹر میں پہلی بار شرکت کرنے والی حیدر آباد کنگز مین کا مقابلہ 3 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج ہو گا۔

اتوار کو فیصلہ کن معرکے میں پشاور زلمی کے خلاف کون سی ٹیم میدان میں اُترے گی اس کا فیصلہ ایلی منیٹر ٹو کے ذریعے آج ہو جائے گا۔