ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کرنا چاہیے تھا، ٹرمپ

Calender Icon جمعہ 1 مئی 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کرنا چاہیے تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی 90 فی صد میزائل فیکٹریاں تباہ کر دیں، ایران پر پابندیاں کامیاب ہیں اور ایران معاہدہ چاہتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ میں نے 3 سے 5 کروڑ انسانوں کی جانیں بچائی ہیں۔

انہوں نے ایران کے حوالے سے مزید کہا کہ اسکی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

مزیدپڑھیں:اپنا نکاح نامہ پڑھوں گی اور بہت ساری چیزیں حق مہر میں لکھواؤں گی: حنا طارقاپنا نکاح نامہ پڑھوں گی اور بہت ساری چیزیں حق مہر میں لکھواؤں گی: حنا طارق

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے۔