عظیم فتح، قومی عزم اورجرات کی شاندار داستان،کتاب معرکۂ حق کی پروقار تقریب رونمائی

Calender Icon ہفتہ 2 مئی 2026

قومی تاریخ اور دفاعی کامیابیوں پر مبنی کتاب “معرکۂ حق”(Marka-e-haq) کی پروقار تقریبِ رونمائی 5 مئی 2026 کو منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

تقریب کے منتظمین کے مطابق یہ کتاب قومی یکجہتی، دفاعی حکمتِ عملی اور سفارتی کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہے، اور اس میں معرکۂ حق کے دوران قوم اور مسلح افواج کے باہمی تعاون کو نمایاں کیا گیا ہے۔ کتاب میں اس دور کے اہم واقعات، چیلنجز اور ردعمل کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

مصنفین کا کہنا ہے کہ “معرکۂ حق” نہ صرف پاکستان کے دفاع اور وقار کی عکاسی کرتی ہے بلکہ اس میں علاقائی صورتحال، سفارتی حکمتِ عملی اور قومی بیانیے کے مختلف پہلوؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کتاب کو قومی تاریخ کے ایک اہم باب کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ جاری رکھنے کا اختیار ختم

تقریب میں مقررین اس بات پر روشنی ڈالیں گے کہ مشکل حالات میں قومی یکجہتی کیسے مضبوط ہوئی اور مختلف اداروں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں کردار ادا کیا۔ منتظمین کے مطابق یہ کتاب نئی نسل کو ملکی تاریخ اور اہم واقعات سے آگاہ کرنے میں مدد دے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی علمی و تحقیقی کاوشیں قومی شعور بیدار کرنے اور مستقبل کے لیے رہنمائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔