پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل سے متعلق لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک انتظامات مکمل کرلیےہیں۔
پی ایس ایل 11 کا فائنل پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان آج لاہور میں ہوگا۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق 8 ڈی ایس پیز، 90 ٹریفک انسپکٹرز اور 500 سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے، شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لیے 5 پارکنگ اسٹینڈز قائم کردیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کے لیے 11 فوک لفٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں، شائقینِ کرکٹ اپنی گاڑیاں گورنمنٹ کالج فار بوائز، سی بی ڈی پارکنگ میں پارک کرسکیں گے۔
مغل پورہ، گڑھی شاہو سے آنے والے مین بلیووارڈ گلبرگ لبرٹی میں گاڑیاں پارک کریں گے، تمام سڑکیں بشمول مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔
مزیدپڑھیں:سرگودھا: جعلی عامل میاں بیوی نے گھر کا صفایا کردیا، مقدمہ درج
علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے، میچ کے دوران 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ سپروائزری افسران سیکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں، ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، پی ایس ایل کے پُرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈینیشن میں ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس اور اسٹیڈیمز کے اطراف سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں اور اسٹیڈیم سمیت ارد گرد کی بلند عمارتوں پر پولیس اسنائپرز تعینات کیے جائیں۔












اتوار 3 مئی 2026 