سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عاشر وجاہت (Aashir Wajahat)کی شکل اور انداز بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان سے ملتا ہے۔
نوجوان اداکار عاشر وجاہت ان دنوں ڈرامہ کفیل میں ’سبک‘ کے کردار کی وجہ سے خوب داد سمیٹ رہے ہیں، ان کی اداکاری اور انداز کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
اسی دوران سوشل میڈیا صارفین نے ایک دلچسپ مماثلت بھی نوٹ کی ہے۔
کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ عاشر وجاہت کی شکل اور انداز کافی حد تک بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے ملتا ہے۔
انٹرنیٹ پر دونوں نوجوان اسٹارز کی تصاویر اور انداز کا موازنہ کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر اس بات پر بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا واقعی دونوں ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں یا نہیں۔
کچھ صارفین نے مماثلت سے اتفاق کیا، جب کہ بعض نے اس خیال کو مسترد کر دیا۔
مزیدپڑھیں:دورہ بنگلا دیش؛ پاکستان ٹیم کراچی سے ڈھاکا روانہ ہوگئی
ایک صارف نے لکھا ’میں پہلے ہی کہہ رہا تھا، دونوں واقعی ایک جیسے لگتے ہیں‘۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا ’یہ کیسا احساسِ کمتری ہے، ہمارے اسٹار کا بھارتی اداکار سے موازنہ نہ کریں‘۔












اتوار 3 مئی 2026 