قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل، پی ایس ایل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

لاہور، ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور (gadafi stadium)میں منعقد کی گئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل ہے، رنگا رنگ اختتامی تقریب میں ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے ۔

تقریب کے بعد ایونٹ کے فائنل میں حیدر آباد کنگزمین اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔

پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مارنوس لبوشین کی قیادت میں پر جوش ہے جب کہ سابق چیمپئن پشاور زلمی کےکپتان بابر اعظم بھی جیت کے لیے پر عزم ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی عدالت، گلوبل صمود فلوٹیلا کے 2 کارکنوں کی حراست میں توسیع کردی

آج کا میچ آٹھ بجے شروع ہوگا ، جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائيکو پر براہ راست نشر ہوگا ۔