آئی ٹی مہارت کے شعبے میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈیجیٹل صلاحیتوں میں کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔
ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں شاندار فتح حاصل کی۔
دونوں اداروں نے 70 سے زائد ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نمایاں کامیابی اپنے نام کی۔
مزیدپڑھیں:بھارتی کشیدگی کےدوران عالمی سطح پرپاکستان کاذمہ داررویہ اوردوٹوک موقف
پاکستان نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کی 500 سے زائد بین الاقوامی آئی ٹی اکیڈمیز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ تاریخی کامیابی پاکستان کے روشن ڈیجیٹل مستقبل کی مضبوط ضمانت قرار دی جا رہی ہے۔
ایس سی او نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن تک کا سفر کامیابی سے طے کیا۔
ایس سی او اور سیسکو اکیڈمی پاکستانی باصلاحیت نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کر کے انہیں عالمی سطح پر نمایاں کر رہی ہیں۔












پیر 4 مئی 2026 