لاہور، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم(justice alia neelum) نے 94 سول ججز کو تبدیل کر دیا، تبدیل ہونے والے ججز کو نئے مقامات پر 11 مئی تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ججز کے تقرر و تبادلوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج محمد آصف نواز ملتان سے جہلم جبکہ سول جج ہما الطاف کا حسین آباد سے منڈی بہاؤالدین ٹرانسفر کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج شہباز حسین شیخوپورہ سے چونیاں اور صائمہ تبسم سیالکوٹ سے چونیاں تعینات کی گئیں۔
مزید پڑھیں:10 ممالک 70فیصدکاربن کے ذمہ دار، بوجھ پاکستان جیسے ممالک پر: مصدق ملک
سول جج کلیم اللہ ڈی جی خان سے نارووال اور سول جج عبد الستار گجرات سے بورے والا تعینات کردیےگئے، ٹرانسفر ہونے والوں میں لاہور سے 18 سول ججز بھی شامل ہیں۔












بدھ 6 مئی 2026 