عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کاامکان

Calender Icon جمعرات 7 مئی 2026

عالمی منڈی میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10.67 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت کم ہو کر 98.57 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 11.41 فیصد سستا ہونے کے بعد 90.57 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

عالمی سطح پر قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گیس کی قیمت میں 2.76 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد نرخ 2.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک گر گئے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی عالمی معیشت کے لیے کسی حد تک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس سے درآمدی اخراجات کم ہونے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:سوزوکی نے اپنی نئی گاڑی متعارف کرادی

دوسری جانب عوام بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے منتظر ہیں کیونکہ ملک میں مہنگائی اور بڑھتے ٹرانسپورٹ اخراجات نے شہریوں کے بجٹ پر اضافی دباؤ ڈال رکھا ہے۔