ناقص فیلڈنگ یا میچ فکسنگ؟ تنازعات میں گھری آئی پی ایل میں ایک اور نیا تنازع

Calender Icon جمعرات 7 مئی 2026

مسلسل تنازعات میں گھری آئی پی ایل میں ایک اور نیا تنازع سر اٹھانے لگا۔

ابتدائی سیزن سے میچ فکسنگ اور کالے جادو سمیت کئی بڑے اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی آئی پی ایل کے رواں سیزن میں بھی میچ فکسنگ کی بازگشت سنائی دینے لگی۔

گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں تین انتہائی آسان کیچز ڈراپ کیے جانے پر شکوک شبہات بڑھنے لگے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اسے میچ فکسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم جانتے ہیں یہ فکس ہے لیکن گزشتہ سیزن میں کھلاڑیوں نے زیادہ اچھی اداکاری کی تھی‘۔

مزیدپڑھیں:جاپان کی سب سے متنازع کاروباری پالیسی، ایک کمپنی جہاں جاپانی زبان پر پابندی لگا دی گئی

صارفین کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو یہی ہدایات دی جاتی ہیں کیونکہ انتظامیہ ہائی اسکورنگ میچز چاہتی ہے۔


یاد رہے کہ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں پہلے ہی کالا جادو، چائلڈ لیبر، ڈریسنگ روم میں ویپ پینے جیسے شرمناک تنازعات سامنے آچکے ہیں۔