پاک افواج نے معرکۂ حق (Marka-e-haq)کے دوران افغان بارڈر پر تاریخی آپریشن فتح کی داستان، جرأت کے نشان کا ٹیزر ریلیز کر دیا۔
جرأت کے نشان میں پاکستانی فوج کی 25 تا 27 اپریل 2025ء کی تاریخی اور جرأت مندانہ کارروائی کی داستان ہے۔
اپریل 2025ء میں پاک افواج نے بھارتی ایماء پر دہشت گردی کا منصوبہ کرنے والی خوارج کی سب سے بڑی تشکیل کو ہلاک کیا گیا۔
انٹیلیجنس اطلاعات کے مطابق خوارج کی انتہائی بڑی تشکیل نے ڈیورنڈ لائن باڑ کاٹ کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔
دوسری جانب معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آئی ایس پی آر نے نئے نغمہ کا ٹیزر جاری کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سےجاری کیے جانے والے نغمے میں پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کو برملا للکارا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:فی تولہ سونا 400 روپے سستا،نئی قیمت 4لاکھ93ہزار662روپے ہوگئی
نغمہ میں پاک فوج اور عوام نے ہر جارحیت اور ظلم کے خلاف بنیانُ مرصوص کی مانند کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ادھر معرکۂ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر بلوچستان بھر میں ریلیاں نکالی گئیں، جس میں پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
بلوچستان کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، زیارت، سنجاوی، ہرنائی، لورالائی، قلات اور چمن میں پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
بلوچستان بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں بھی پاک فوج کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔












ہفتہ 9 مئی 2026 