عثمان خواجہ نے پی ایس ایل 11 کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سراہا

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ (Cricketer Usman Khawaja) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں سامنے آنے والے نوجوان ٹیلنٹ کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

راولپنڈی کی نمائندگی کرنے والے عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ اس سیزن میں کئی نوجوان کھلاڑیوں نے متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے اور لیگ کا معیار مزید بلند کیا ہے۔

انہوں نے سمیر منہاس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں جنہوں نے ان کے خلاف شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ اسی طرح صاحبزادہ فرحان کو بھی انہوں نے بہترین بلے باز قرار دیا اور کہا کہ وہ تیز رفتار اور پراعتماد انداز میں بڑی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں جعلی حج پرمٹ نیٹ ورک بے نقاب، 18 افراد گرفتارمزید پڑھیں؛

بولنگ کے شعبے میں انہوں نے علی رضا کی خاص طور پر تعریف کی اور کہا کہ وہ مسلسل 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے بولنگ کرتے ہیں، جو پی ایس ایل کے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔

دلچسپ انداز میں عثمان خواجہ نے افتخار احمد کو “چاچا” کہہ کر یاد کیا اور کہا کہ انہوں نے خود کو نئے کردار میں ڈھال کر ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا، حتیٰ کہ کچھ میچز میں اپنی بولنگ سے بھی اہم کامیابیاں دلائیں۔

انہوں نے جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیان فوریسٹر کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ سیکھنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور ان کی کارکردگی متاثر کن رہی۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ہوٹل میں ملاقاتیں ایک خوشگوار تجربہ رہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کا سیزن زیادہ کامیاب نہیں رہا۔