آئی ٹی ایف ایم-15 لیگ ٹو: پاکستانی ٹینس کھلاڑی محمد شعیب فائنل میں پہنچ گئے

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

اسلام آباد(Islamabad) میں جاری آئی ٹی ایف ایم-15 لیگ ٹو ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے کھلاڑی محمد شعیب نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے اٹلی کے ایڈورڈو چیری لیگنیئرے کو 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

اس کامیابی کے ساتھ محمد شعیب مسلسل دوسری بار کسی آئی ٹی ایف پروفیشنل ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والے نمایاں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، جس سے ملکی ٹینس حلقوں میں ان کی کارکردگی کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں؛زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان، فاطمہ ثناء کپتان برقرار

محمد شعیب نے کہا کہ وہ ایونٹ میں بہترین فارم میں ہیں اور فائنل میں بھی بھرپور کوشش کریں گے کہ ٹائٹل پاکستان کے نام کریں۔ ان کے مطابق ایسے بین الاقوامی مقابلے مقامی کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا اہم موقع فراہم کرتے ہیں۔

دوسری جانب دوسرے سیمی فائنل میں سویڈن کے آروِڈ نورڈکوسٹ روسی کھلاڑی نکیتا ایانن کے ریٹائر ہونے کے بعد فائنل میں پہنچ گئے۔

ڈبلز مقابلے میں روسی جوڑی نے ترکیہ کے مرت ناجی ترکیر اور ملیح اناواتان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔