پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے موبائل فون سمز کی بندش کے حوالے سے نیا انتباہ جاری کیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کو ان کی موبائل فون کی سموں کی بندش سے محفوظ رہنے کے لیے نیا انتباہ جاری کیا ہے۔

پی ٹی اے کے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ ایسی موبائل فون سمیں جو ان قومی شناختی کارڈ نمبروں پر حاصل کی گئی ہیں، جو غیر فعال ہیں یا ایکسپائرڈ ہو چکے ہیں، ان سموں کو معطل کیا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:سوناسستا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی
پی ٹی اے کی جانب سے تمام موبائل فون صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ قومی شناختی کارڈ کی معیاد اور معلومات کو بر وقت اپ ڈیٹ رکھیں۔
پی ٹی اے کا کہ اگر آپ کا شناختی کارڈ ایکسپائرڈ ہو کر غیر فعال ہو چکا ہے تو موبائل آپریٹر کے پاس اپنی معلومات اپ ڈیٹ کریں اور نادرا سے شناختی کارڈ فعال کروائیں۔
پی ٹی اے نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنی شناخت کی توثیق یقینی بنائیں جس سے آپ کا رابطہ محفوظ ہوگا۔















پیر 11 مئی 2026 