پاکستان کو رواں سال J-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ملنے کا امکان ہے: چینی میڈیا

Calender Icon پیر 11 مئی 2026

پاکستان کو رواں سال کے آخر تک چینی ساختہ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ طیارے جے- 35 ملنے کا امکان ہے۔چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ایئر وائس مارشل طارق غازی(Tariq Ghazi) نے تصدیق کی ہے کہ جے- 35 کے حصول کے لیے ابتدائی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

چینی جے 35 اسٹیلتھ طیاروں سے پاکستان کو بھارت پر فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طارق غازی نے معاہدے کا دائرہ کار واضح کیے بغیر چینگڈو جے- 10 سی لڑاکا طیاروں کی تعداد میں اضافے اور چین کے ساتھ مل کر تیار کردہ جے ایف – 17 جیٹ طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبوں کی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں:قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی پر چینی ساختہ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ طیارے جے- 35 کا پہلا مکمل طور پر آپریشنل ایکسپورٹ ورژن نشر ہونے کے بعد سے میڈیا پر یہ خبریں تیزی سے گردش کرنے لگی ہیں کہ پاکستان کو رواں سال کے اختتام سے پہلے جے- 35 کی ابتدائی کھیپ مل سکتی ہے۔